کرونا وائرس، سندھ میں 9 متاثرین صحتیاب

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے متاثرین میں سے مزید 9 افراد صحتیاب ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق صحتیاب ہونے والوں میں 2 متاثرین سکھر میں واقع قرنطینہ میں تھے تاہم سات کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں اب تک صحتیاب ہونے والے متاثرین کی تعداد 65 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں