سندھ بھر میں جمع کے روز لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران نمازِ جمع کے اجتماعات کے متعلق حکومتِ سندھ تذبذب کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جمع کے روز دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور اس دوران تمام تر دکانیں بھی بند رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے کے بعد شام ساڑھے 6 بجے تک حسبِ ضرورت نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی تاہم باقی تمام ہفتہ لاک ڈاؤن اپنی معمول کی اوقات کے تحت جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ آج دوپہر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان راشد چنہ نے جاری کردہ بیان میں ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان اطلاعات کو مسترد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں