نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے متعلق دارالافتاء نے فتویٰ دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالافتاء جامعہِ بنوریہ نے نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے متعلق فتویٰ دے دیا۔ فتویٰ کے مطابق حکومت کی جانب سے لوگوں کو ہنگامی حالات کے پیشِ نظر نماز کے اجتماعات سے روکنے پر نمازِ جمعہ گھر میں ہی ادا کی جا سکتی ہے۔ فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمازِ جمعہ کے دوران تین سے پانچ افراد پر بھی جماعت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ لوگوں کو وبا سے بچنے کے لئے سماجی طور پر ایک دوسرے سے دوری کو یقینی بنا نا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں