کرونا وائرس، سندھ میں مزید 22 کیسز ظاہر

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 22 کیس ظاہر ہو گئے۔ وزیرِ صحت عذرا پیچوہو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ظاہر ہونے والے تمام کیسز مقامی منتقلی کے ہیں جن میں سے 6 کراچی، 14 حیدرآباد اور 2 گھوٹکی سے ہیں۔ گھوٹکی سے ظاہر ہونے والے متاثرین کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔ صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 783 ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں