کرونا وائرس، وزیرِ اعظم کی ٹیم کے لئےدو دن میں 4 لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے “کرونا رلیف ٹائگر فورس” کے نام سے بنائی گئی نوجوانوں کی ٹیم کے لئے ملک بھر سے 4 لاکھ درخواستیں موصول کی گئی ہیں۔تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے مطابق دو روز کے اندر 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 9000 عورتیں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے دو لاکھ 76 ہزار، سندھ سے 62 ہزار 839، خیبرپختونخواہ سے 52 ہزار 171، بلوچستان سے 3 ہزار 13، اسلام آباد سے 6 ہزار 408، آزاد جموں کشمیر سے 4 ہزار 173 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک ہزار 549 درخواستیں ملی ہیں جن کو رجسٹریشن کے مراحل میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں