سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں سختی پر عملدرآمد جاری

کراچی (ویب ڈیسک) نمازِ جمع کی اوقات کے دوران سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں سختی دیکھی گئی۔ اشیائے خوردنوش کے علاوہ میڈیکل سٹورز اور دکانیں بند تاہم سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہے۔ حیدرآباد شہر میں کرفیو جیسی صورتحال برقرار رہی جہاں پولیس اور رینجرز نے حکومتِ سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں سختی کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ مساجد کے باہر پولیس اور رینجرز کے جوان مقرر کیے گیے ہیں جو مساجد میں پیش امام سمیت تین سے پانچ نمازیوں کو نمازِ جمع کی اجازت دے کر مسجد میں چھوڑ رہے ہیں۔
سکھر میں لاک ڈاؤں میں سختی کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم تمام شہری علاقوں میں لاک ڈاؤن میں سختی کے فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں نمازِ جمع کے اجتماعات اپنے معمول کے مطابق جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں