وزیرِ اعظم نے تعمیراتی صنعت کے لئے معاشی پیکیج کا اعلان کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے دوران معاشی نقصان کے پیشِ نظر شعبہِ تعمیرات کے لئے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرس سے خطرہ ہے اس لئے عوام احتیاط سے کام لیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو پیکیج کے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کے بعد معیشت سب سے زیادہ اہمیت کا حامل شعبہ ہے جس کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ تعمیراتی صنعت سے منسلک ہر چیز سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ ہم صوبوں سے رابطہ کررہے ہیں اور ان سے مل کر سیلز ٹیکس کم کررہے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ سارے ٹیکس کو 2 فیصد پر لے آئے ہیں۔ کوئی خاندان اگر گھر بیچے گا تو اس پر کیپیٹل گین ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے 30 ارب روپے کی نیا پاکستان اسکیم کے لیے سبسڈی کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں