برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی

کراچی (ویب ڈیسک) برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث اب تک 3 ہزار 605 اموات ہو چکی ہیں۔ ان ہلاکتوں میں اضافے کا تناسب 23 فیصد بتایا جا رہا ہے۔ اس وقت تک برطانیہ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 38 ہزار 168 ہے۔ برطانوی سائنسدانوں کے مطابق یہ بہت اچھا ہوگا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے کم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں