ماہرین نے ایک نئے وائرس کا خدشہ ظاہر کر لیا

کراچی (ویب ڈیسک) ماہرین نے ایک نئے وائرس کا خدشہ ظاہر کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس اب تک دنیا بھر میں دس لاکھ سے زائد انسانی جانیں ضایع کر چکا ہے اور اس سے متعلق ایک خیال یہ بھی تھا کہ یہ وائرس چین میں کسی پرندے سے پھیلا تھا۔
اس خیال کو مسترد کرنا مشکل ہوگا کہ جب تک دنیا بھر میں انسان جانوروں سے دور نہیں رہیں گے تب تک ایسی وباؤں کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے کیونکہ جانوروں میں عام طور پر ایسے وائرس موجود ہوتے ہیں جو انسانوں میں منتقل ہونے کے بعد تباہی مچا سکتے ہیں جس طرح کرونا وائرس سامنے آیا تھا۔ ماہرین نے جانوروں کی دیکھ بھال کرتے وقت احتیاط کرنے پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں