کرونا وائرس ، افغانستان میں بھی تعداد بڑھ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح افغانستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں 18 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئے کیسز کے بعد ملک میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 299 ہو گئی ہے۔ افغانستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 24 فروری کو رپورٹ ہوا تھا اور اب تک یہ وائرس 7 صوبوں میں منتقل ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت افغانستان میں ہرات میں سب سے زیادہ 206 کیسز ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر کابل میں 43 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں