ملک کے بڑے ہوٹل قرنطینہ میں تبدیل ہونگے

کراچی (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو ملک کے بڑے ہوٹلوں میں قرنطینہ قائم کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نیشنل ڈزاسٹر ائنڈ مینیجمنٹ اتھارٹی نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے ملک کے بڑے ہوٹلوں میں قرنطینہ قائم کیا جائے۔ ایسی تجویز پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے متعدد ہوٹلوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا ۔
اسلام آباد میں واقع “مارگلہ ” نامی ایک تھری اسٹار ہوٹل نے حکومت کے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے حکومت کو ملک کے بڑے ہوٹلوں میں قرنطینہ قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں