کرونا سے جنگ طویل ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، وزیرِ اعظم

لاہور، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا زیادہ پھیلاؤ نہیں ہوگا۔لاہور میں مخیر حضرات سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ برے وقت میں تو سب ہی مسلمان ہوتے ہیں، جب دباؤ پڑتا ہے تو اچھے انسانوں کا پتہ چلتا ہے۔ دنیا کے 20 سے 30 امیر لوگ نیویارک شہر میں رہتے ہیں۔ اس شہر کا حال دیکھ کر عوام کو نظم و ضبط سے کام لینا ہوگا کیونکہ وہاں کرونا نے زیادہ جانی نقصان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں