کرونا وائرس، اٹلی میں شرحِ موت کم ہونے لگی

کراچی (ویب ڈیسک) اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث مزید 681 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ان اموات کے بعد اٹلی میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 362 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ اٹلی یورب میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
حالیہ اطلاعات کے مطابق اٹلی میں 4 ہزار 805 کیسز کے اضافہ کے بعد ملک میں کرونا سے متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 632 ہو گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 996 ہے۔ مبصرین نے کہا ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کے بعد شرحِ موت میں پہلی مرتبہ کمی دیکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں