کرونا وائرس، پاکستان کی حالیہ صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کرونا وائرس کے اعداد و شمار میں اضافہ تھم نہ سکا۔ اس وقت تک پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2816 ہے۔ سندھ میں 830، بلوچستان 185، پنجاب 1133، اسلام آباد 78، خیبرپختونخواہ 372، گلگت بلتستان 206 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 کیسز موجود ہیں۔ پاکستان میں اس وبا سے اس وقت تک 44 اموات ہو چکی ہیں تاہم 170 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں