کرونا وائرس، ایک ایسا ملک جہاں لاشیں گلیوں میں پڑی ہیں

کراچی (ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ مردہ خانے بھر جانے کی وجہ سے حکومت نے لاشوں کو ایک بڑےفرج میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کے صدر نے کہا ہے کہ روزانہ ہونے والی اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے کیونکہ ایک دن میں 100 سے زائد لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر اسی ملک کی ایسی تصاویر بھی دیکھی گئیں تھیں جن میں لاشوں کو گلیوں میں ہی رکھا گیا تھا تاہم اب حکومت نے 12 میٹر طویل 3 بڑے کنٹینر نصب کردیے ہیں تاکہ لاشوں کو اس وقت تک محفوظ کیا جاسکے جب تک قبریں تیار نہ ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں