کرونا وائرس، لوگوں نے فائیو جی کھنبوں کو آگ لگا دی

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق مختلف آراء گردش کر رہی ہیں۔ نہ صرف یہ لیکن اس کے علاج کے لئے بھی مختلف غیر تصدیق شدہ ٹوٹکے سنائی دے رہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا ہے جہاں لوگوں کو یہ بتایا گیا کہ فائیو جی تکنالوجی کے کھنبے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس طرح کی من گھڑت آراء کی گردش کے بعد کچھ علاقوں میں لوگ مشتعل ہو گئے اور فائیو جی کے کھنبوں کو ہی نظرِ آتش کر ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں