کرونا وائرس، کیا حج تاریخ میں پہلی مرتبہ منسوخ ہونے جا رہا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث سعودی عرب نے مسلم دنیا کو اس وقت تک حج کے انتظامات روکنے کا کہا ہے جب تک کرونا وائرس کا سلسلہ تھم نہیں جاتا۔ اس طرح کی اطلاعات کے بعد حج کی ممکنہ منسوخی سے متعلق مسلم دنیا میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک انتہائی غیر معمولی صورتحال ہے۔
خلیج ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حالیہ دور میں حج کی منسوخی ایک عجیب بات محسوس ہو رہی ہے لیکن مختلف تاریخ دانوں نے لکھا ہے کہ ماضی میں تقریبن 40 مرتبہ حملوں، سیاسی اختلافات، وباؤں ، سیلاب اور موسم کی تبدیلیوں کی بنا پر حج منسوخ ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں