کرونا وائرس، خیبرپختونخواہ میں ایک اور کیس کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے شہر شانگلہ میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران رانجھا کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے اور کچھ ہی روز قبل رحیمیار خان سے واپس آیا تھا۔ واپسی کے بعد کروڑہ کی ہسپتال میں اس کے نمونے لئے گئے تھے جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے محلے کو سیل کردیا گیا ہے اور علاقہ میں مسجد سے اعلانات کروائے گئے ہیں کہ اس محلے کے تمام لوگ ٹیسٹ کروانے کے لئے ہسپتال پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں