کرونا وائرس، ٹھٹھہ میں ایک کیس کی تصدیق

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) پورے ملک کی طرح ٹھٹھہ میں بھی کرونا وائرس کا ایک کیس ہونے کے انکشاف کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں اگئی۔ گھارو کے رہائشی ایک شخص نے خود کراچی کی لیبارٹری سے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ بعد ازاں وہ خود ہی اپنے گھر میں ائیسولیشن میں چلا گیا تھا۔ کرونا میں مبتلا شخص کا تعلق کوٹری سے ہے۔ ضلع انتظامیہ کو اطلاع ملنے پر ان سے قریبی رشتیداروں کو بھی مکلی قرنطینہ سینٹر میں داخل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں