کرونا وائرس، جنوبی سوڈان میں پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ نائب صدر ریک مکچر نے کہا ہے کہ 28 فروری کو نیدرلینڈز سے آنے والے اقوامِ متحدہ کے وفد میں شامل ایک خاتون میں 2 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد ٹیسٹ کروانے پر ان کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ایک دوسرے سے 3 سے 6 فٹ کے مفاصلے پر رہیں۔ ملک میں ایک کروڑ 10 لاکھ آبادی کے لئے صرف 4 وینٹیلیٹر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں