کوئٹہ میں پولیس کا ڈاکٹروں پر تشدد، متعدد گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پہلی صف کے سپاہیوں پر پولیس نے دھاوہ بول دیا۔ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے آلات نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر تشدد کرتے ہوئے متعدد ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے صوبہ بھر میں بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں