کرونا وائرس، پاکستان میں موجودہ صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا ۔ پنجاب میں 191 متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1684 ہوگئی ہے جبکہ دو مزید کرونا وائرس متاثرین فوت ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہے جن میں 7 لاہور، 4 راولپنڈی، ایک رحیمیار خان، ایک فیصل آباد اور ایک کا تعلق گجرات سے تھا۔
سندھ میں 51 کیسز کے اضافہ کے بعد مجموعی تعداد 932 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں