کرونا وائرس، پنجاب میں تیزی سے اضافہ جاری

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں 132 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن کے بعد صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 1816 ہوگئی ہے۔ ترجمان محکمہِ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کو 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مصدقہ مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ زائرین سینٹر میں 577، رائے ونڈ سے منسلک 527، 49 قیدیوں اور 663 عام شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں