کرونا وائرس، جانوروں میں وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں انسانوں کے لئے وبائے جاں بنے ہوئے کرونا وائرس سے متعلق ایک حیرت انگیز حقیقت سامنے آئی ہے۔ انسانوں کے بعد جانوروں میں بھی کرونا وائرس کے مثبت ہونے کا پہلا کیس منظرِ عام پر آگیا ہے۔ نیویارک میں واقع “برونگز” نامی ایک چڑیا گھر میں 4 برس کے ایک چیتے کو خشک کھانسی کا مرض محسوس کیا گیا تھا۔ 2 اپریل پر خشک کھانسی کے ہمراہ کچھ ایسی علامات ظاہر ہوئیں جن کو دیکھ کر حکام کو کرونا وائرس کا شبہ ہوا تھا۔
“نادیہ” نامی اس چیتے کے نمونے لئے گئے جن کی ٹیسٹ کے بعد کرونا وائرس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ “نادیہ” کے علاوہ سات اور جانور بھی اسی چڑیا گھر میں موجود ہیں جن میں ایسی ہی علامات ظاہر ہوئی ہیں تاہم اب تک ان کے نمونے نہیں لئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ16 مارچ سے کرونا وائرس کی بنا پر چڑیا گھر کو بند کیا گیا تھا۔ اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ چڑیا گھر کے عملے میں موجود کوئی ایسا انسان ہو جس کو کرونا وائرس کے اثرات ہوں اور اسی میں سے اس جانور میں وائرس منتقل ہوا ہو۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیس ہے اس لئے اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں