حکومتِ سندھ نے نجی اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کردی

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہِ تعلیم سندھ کی جانب سے تمام نجی اسکولوں کو واجبات میں 20 فیصد کمی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہنگامی حالات کے تحت تمام والدین کو رلیف کے طور پر فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے۔ محکمہِ تعلیم نے ایک شکایتی سیل بھی تشکیل دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی صورت میں حکومتِ سندھ کی تشکیل شدہ کمیٹی کو شکایات دی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں