کرونا وائرس، حکومت نے عوام کو شبِ برات پر گھروں میں رہنے کہ ہدایت کردی

کراچی (ویب ڈیسک) شبِ برات کے موقع پر حکومت کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہ کی عبادت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مغفرت و رحمت کی اس رات میں لوگ اپنے گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور اپنی دعاؤں میں بزرگوں، ملک و قوم کو نہ بھولیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام ٹی وی پروگرامز کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو اس بابرکت رات کی فضیلت سے آگاہ کریں۔
اسے قبل وفاقی وزیرِ مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عوام مساجد میں عبادت کرنے سے گریز کریں اور اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں۔
یاد رہے کہ شب برات کی مقدس رات میں لوگ گھروں اور مساجد میں عبادات کرنے کے ساتھ ساتھ اس رات کے فضائل کے سبب بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں