سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد خیبرپختونخواہ میں او پی ڈی بحال

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی بحال کردی گئی ہے۔ صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ او پی ڈی کی بندش ایک عارضی قدم تھا تاہم اب صوبہ بھر کےتمام اضلاع میں او پی ڈی کی بحالی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دورانِ او پی ڈی احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں کیونکہ طبی عملے کی صحت سب سے زیادہ اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں