ٹویٹر کے بانی نے 28 فیصد دولت کرونا وائرس کے لئے عطیہ کردی

کراچی (ویب ڈیسک) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر کے بانی ڈیک جورسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 28 فیصد حصہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے لئے مختص کرر ہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ایک ارب ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب 60 ارب روپے عطیہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈیک جورسی کی جانب سے اعلان کردہ رقم اب تک کرونا وائرس سے متعلق تمام اعلانیہ رقوم سے زیادہ ہے جبکہ یہ بھی خیال گردش کر رہا ہے کہ ان کی جانب سے اعلان کردہ رقم متعدد بڑی شخصیات کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں