کرونا وائرس، بلوچستان میں 2 کیسز کا اضافہ، گلگت بلتستان میں 16 صحتیاب

کراچی (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید دو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ 2 کیسز کے اضافہ کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کی مجموعی تعداد 212 ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے 90 نمونے لیبارٹری بھیجے گئے تھے جن میں سے ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ تفتان سے موصول ہونے والے 30 نمونوں میں سے بھی ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں واقع قرنطینہ سے مزید 16 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صحتیاب ہونے والے 16 مریضوں میں 15 عورتیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں