کرونا وائرس، لاڑکانہ میں دورانِ آپریشن زچگی روک دی گئی

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) شیخ زید وومین ہسپتال میں زچگی کے دوران زچہ میں کرونا کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹروں نے آپریشن روک کر ضلع افسر برائے صحت کو اسکریننگ کی درخواست کردی۔ اس موقع پر لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نوڈیرو سے آنے والی مریضہ کو آپریشن کے لئے لے گئے لیکن شبہ ہے کہ خاتون کو کرونا وائرس ہے کیونکہ 38 سالہ خاتون کی نبض تیز، کھانسی اور کرونا کی دیگر علامات پائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان بھی موجود نہیں ہے۔ کلیئر ہونے تک خاتون کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔
خاتون کے ورثاء سخت پریشانی سے دوچار ہیں تاہم اب تک کرونا وائرس کی ٹیسٹ نہیں ہو پائی جبکہ اس تمام تر صورتحال پر محکمہِ صحت کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں