کرونا وائرس، سندھ میں مزید 92 کیسز، ایک فوت

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 92 کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد صوبہ میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 1128 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبہ میں کرونا وائرس کے باعث ایک شخص فوت ہو گیا ہے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 64 بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں