کیا سندھ میں 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے جا رہا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ 14 اپریل سے سندھ میں کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ کھول دی جائے تاہم مجمعہ اکٹھا کرنے پر پابندی بدستور برقرار رہے گی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ لاک ڈاؤن کی میعاد پوری ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا ۔ اسے قبل کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں