کرونا وائرس، جانئے بھارت میں آن لائن شادی کیسے ہوئی؟

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ اسی طرح بھارت میں بھی کاروباری مراکز، سواریاں اور معمولاتِ زندگی معطل ہیں۔ ایسے میں کئی لوگوں کے طے شدہ تہوار بھی اسی لاک ڈاؤن کی نذر ہو گئےہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث بھارت کی ریاست کرناٹکا اور تلنگانا میں نجف اور فریحہ نامی دولہا اور دلہن نے آن لائن شادی کر کے ایک دلچسپ مثال قائم کردی ہے۔

دولہا اور دلہن کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ گھر میں 25 برس بعد شادی کی یہ پہلی تقریب ہونے جا رہی تھی جس میں ملک کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر عزیز و عقارب نےشرکت کرنی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔ اس لئے تمام تر لوگوں کو شادی کی خوشی میں شریک رکھنے کے لئے شادی کا وڈیو لنک کے ذریعے انتظام کیا گیا تاہم جہاں زیادہ لوگ شادی میں شرکت کے لئے کیمرے کے سامنے بیٹھے تھے وہاں سماجی مفاصلے کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں