حکومتِ سندھ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی شرائط و ضوابط طے کرلیں، ذرائع

کراچی (سوشل میڈیا ڈیسک/صباء شہزاد) حکومتِ سندھ کی جانب سے 15اپریل سے تاجروں کیلیےلاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت ِسندھ کی جانب سے تاجروں کیلیےلاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ دیتے ہوئےکہاگیا ہے کہ تاجروں کو حکومتی گائیڈلائنز پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ کراچی میں 4افراد سے زائد کے جمع ہونے پرپابندی ہوگی جبکہ فیس ماسک کے بغیر باہر نکلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ حکومت ِ سندھ کی جانب سے شرائط میں مزید کہا گیا کہ تمام افراد کو ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنا ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی۔شرائط میں مزید کہا گیا کہ دودھ کی دکانیں صبح 6س رات 8بجے تک کھلی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں