اپریل کی آخر تک وائرس بڑھ سکتا ہے، وزیرِ اعظم نے خبردار کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ کی آخر تک ملک میں کرونا وائرس کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کرنے میں مصروف ہے لیکن چونکہ اس وقت دنیا میں ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹرز کی کھپت میں اضافہ عروج پر ہے اس لئے یہ مسئلہ کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا کو درپیش ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ کرونا وائرس دوسرے علاقوں میں آسانی سے نہیں پھیل سکتا کیونکہ گنجان آبادیاں کم ہیں تاہم بلوچستان کی بنسبت کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ خطرہ ہے اس لئے صوبائی حکومتوں کو اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیاری کرنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں