پاکستان میں تناسب کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ احتیاط نہ کریں، ظفر مرزا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی 63 اموات میں سے 73 فیصد لوگ پہلے سے ہی کسی بیماری میں مبتلا تھے تاہم ان میں سے 85 فیصد لوگوں کی عمر 50 برس سے زیادہ تھی۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 78 فیصد مرد تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہے اور ماہرین کے مطابق شرحِ اموات بھی کم ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ لوگ احتیاط سے کام نہ لیں ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اگر لوگ یہ سوچنا شروع کردیں کہ کیسز کم ہیں اور اموات کافی کم ہیں اور اب ان احتیاطی تدابیر اور اقدامات کی ضرورت نہیں ہے، سماجی فاصلے کی ضرورت نہیں ہے تو یہ ایک بہت بڑی غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں