کرونا وائرس، صحتیاب قرار دیے گئے زائرین کی رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) ملتان میں واقع قرنطینہ سے گذشتہ ہفتے صحتیاب قرار دے کر اپنے گھروں کو روانہ ہونے والے اہک ہزار 160 زائرین میں سے 453 زائرین میں اپنے اپنے شہروں میں پہنچنے کے بعد کرونا وائرس مثبت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ 20 تاریخ کو تفتان سے ملتان پہنچنے والے زائرین کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے ملتان میں واقع قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن میں سے ایک ہزار 160 زائرین کو گذشتہ ہفتے صحتیاب قرار دے کر روانہ کردیا گیا تھا۔ صحتیاب قرار دے کر اپنے اپنے اضلاع میں جانے والے 453 افراد میں کرونا وائرس کی اب تک موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خیال رہے کہ زائرین کو ملتان پہنچنے سے قبل 15 روز کے لئے تفتان میں بھی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں