کیا سندھ میں 21 اپریل تک لاک ڈاؤن کی توسیع ہونے جا رہی ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں 21 اپریل تک لاک ڈاؤن کی توسیع کرنے کا اشارہ دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی جائے کیونکہ موجودہ صورتحال میں اگر لاک ڈاؤن ختم کیا گیا تو اعک دم کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر لاک ڈاؤن 21 اپریل تک کیا گیا تو کرونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آ سکتی ہے۔ کوشش کروں گا کہ وفاقی حکومت کو ھی اس بات پر آمادہ کروں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر اپنی کابینہ سے مشاورت کر رہا ہوں، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں مخصوص شرائط کے ساتھ اگر نرمی کرنی پڑی تو اس کے لیے کمشنرز اور متعلقہ افسران کو پلان بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں