کرونا وائرس، ملک کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں موجود کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 687 ہے۔
سندھ میں 1214، پنجاب میں 2273، بلوچستان میں 219، خیبرپختونخواہ میں 620، وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں 107، گلگت بلتستان میں 215 جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 33 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 727 ہے تاہم اس وائرس سے اب تک 68 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں