وزیرِ اعظم کا دورہِ پشاور

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کرونا وائرس کے پیشِ نظر خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے پشاور پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے پشاور میں حیات آباد میڈیکل کامپلیکس کا دورہ بھی کیا جہاں صوبائی حکومت اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کو بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف صفِ اول میں لڑنے والے شعبہِ طب کے کارکنان کی سلامتی سب سے اولین فرض ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے لگتا یہی ہے کہ رواں ماہ کی آخر تک پاکستان میں بھی کیسز میں شدید اضافہ ہوگا جس کے لئے حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیچیدہ صورتحال میں طبی عملے کی سلامتی اور معیشت کو رواں رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں