کرونا وائرس، ایران میں اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) ایران میں کرونا وائرس کے باعث مزید 122 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اب تک ایران میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 232 ہوگئی ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ سے آٹھ صوبوں میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک روز کے دوران ایک ہزار 972 کیسز کا اضافہ سامنے آنے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہزار 192 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں