کرونا وائرس، سندھ میں کیسز کی تعداد میں اضافہ، 6 مزید ہلاکتیں

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 104 کیسز سامنے آگئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 104 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 6 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے اب تک ایک ہزار 318 کیسز موجود ہیں تاہم اس وقت تک کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں