کرونا وائرس، چین سے امدادی سامان اسلام آباد پہنچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچی ہے۔ 26 ٹن امدادی سامان میں وینٹیلیٹر، سرجیکل و میڈیکل ماسک سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ چین سے خصوصی پرواز میں سامان لانے والے 13 افراد کے عملے کو احتیاط کے طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں