کرونا وائرس، بیرونِ ممالک میں مقیم ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہاں

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب تک 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے مختلف ممالک سے 1 ہزار 600 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے تاہم اب بھی ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہاں ہیں جن سے حکومت رابطے میں ہے۔ اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ کینیا، تنزانیہ، سوڈان سمیت جن ممالک میں تبلیغی جماعت کے کارکنان موجود ہیں وہ ان ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں سے رابطہ یقینی بنائیں تاکہ ان کی واپسی ممکن بنانے کے لئے اقدامات کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں