کرونا وائرس، کراچی میں مقامی منتقلی پر گیارہ یونین کونسلز سیل

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے مقامی کیس ظاہر ہونے کے بعد حکومت نے ضلع مشرق کی گیارہ یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کونسل 6 گیلانی ریلویز، یونین کونسل 7 ڈالمیا، یونین کونسل 8 جمالی کالونی، یونین کونسل 9 گلشن، یونین کونسل 10 پہلوان گوٹھ، یونین کونسل 12 گلزارِ ہجری، یونین کونسل 13 صفوراں، یونین کونسل 14 فیصل کینٹ، یونین کونسل 2 منظور کالونی، یونین کونسل 9 جیکب لائینز اور یونین کونسل 10 جمشید کوارٹرز کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاہم مذکورہ علاقوں کو سیل کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کو بھی فوری معاونت فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں