کراچی میں گیارہ یونین کونسلز سیل کرنے پر عملدرآمد شروع

کراچی (بیورو رپورٹ) کرونا وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی کے بعد کراچی میں ضلع مشرق کی سیل کردہ گیارہ یونین کونسلز میں رینجرز و پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا۔ اطلاعات کے مطابق گلزارِ ہجری، صفوراں، فیصل کینٹ، جیکب لائنز، جمشید کوارٹرز، گیلانی ریلوے، ڈالمیا، جمالی کالونی، گلشن اور پہلوان گوٹھ میں اس وقت غیر اعلانیہ کرفیو کا ماحول ہے جہاں تمام لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لئے رینجرز اور پولیس پہنچ گئی ہے۔ تمام کاروباری مراکز اور سڑکیں بند کی گئی ہیں۔
یونائیٹڈ ٹی وی کے زیرِ احتمام چلنے والی یونائیٹڈ ہاسٹل کی ماروئڑا گوٹھ میں واقع شاخ پر موجود عملے نے بتایا ہے کہ گیارہ یونین کونسلز سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی علاقے میں رینجرز پہنچ گئی جس کے بعد لوگوں کو گھروں میں بھیج دیا گیا ہے تاہم سڑکیں سنسان ہیں اور مکمل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں