کرونا وائرس، دنیا بھر میں تیزی سے پھیلاؤ جاری

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ایران میں وائرس کے باعث مزید 125 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 357 ہو گئی ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 837 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد ایران میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد ستر ہزار 29 ہو گئی ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق ایران میں اب تک کرونا وائرس کے 2 لاکھ 51 ہزار 703 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس وقت تک 18 ہزار 700 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں