کرونا وائرس، برطانیہ بھی شدید لپیٹ میں

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس نے برطانیہ کو بھی بری طرح لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں اموات و نئے کیسز میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔حکام کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 917 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 875 ہو گئی ہے تاہم کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 78 ہزار 991 بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں