کرونا وائرس، پاکستان میں مجموعی تعداد 5 ہزار کے قریب

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ ملک میں اب تک موجود کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 974 ہے۔ سندھ میں ایک ہزار 318، پنجاب میں 2 ہزار 410، بلوچستان میں 228، خیبرپختونخواہ میں 656، وفاقی دارالحکومت میں 113، گلگت بلتستان میں 215 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 بتائی جا رہی ہے تاہم اس وائرس سے اب تک 762 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں