کرونا وائرس، کیا جامعہِ آکسفورڈ ویکسین تیار کرنے جا رہی ہے؟

Handheld panoramic shot of the Radcliffe Camera and surrounding University buildings in Oxford.

کراچی (ویب ڈیسک) جامعہِ آکسفورڈ میں شعبہِ ویکسین کے ماہرین ستمبر تک کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لینے میں پرعظم ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جامعہِ آکسفورڈ کے شعبہِ ویکسین کی ماہر پروفیسر سارہ گلبرٹ کے مطابق ماہرین اس ارادے میں 80 فیصد پرعظم ہیں کہ رواں سال کے ستمبر تک کرونا وائرس کی کوئی ویکسین تیار کرلی جائے گی۔
گلبرٹ نے لندن ٹائمز کو بتایا ہے کہ اس کی ٹیم تجرباتی بنیادوں پر دو ہفتوں کے اندر ویکسین کا استعمال کرنا شروع کرے گی لیکن وہ تجربہ کس حد تک کامیاب ہو؟ اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی ٹیم دن رات اس محنت میں مصروف ہے کہ ویکسین تیار کرلے اور اس حوالے سے اس بات کے امکانات ہیں کہ ستمبر تک کسی نتائج پر پہنچ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں